اگلا میچ جیتنا ہے، یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے، شاہین آفریدی
شاہین آفریدی کا میچ کے بعد بیان
کینڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ میں ہمارا موقع موجود ہے۔ ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے اور دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ اپنے میچز کس طرح ہار رہے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیر بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ
ہیر بروک کی شاندار کارکردگی
میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیری بروک نے زندگی کی بہترین اننگز کھیلی ہے اور کریڈٹ ہیری بروک کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک وقت پر 180 رنز دیکھ رہے تھے، لیکن ہمیں پارٹنر شپ کی کمی محسوس ہوئی۔ بروک نے غیر معمولی اور ورلڈ کلاس اننگز کھیلی، ان سے ہاتھ ملانا ہی ان کا حق تھا۔ بروک سے میری دوستی بھی ہے، وہ ایک اچھا بیٹر ہے اور ہم لاہور قلندرز میں بھی اکٹھے کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو جوابی خط
ٹورنامنٹ میں ہماری حیثیت
شاہین آفریدی نے کہا کہ ہمارا ٹورنامنٹ میں مقام ابھی بھی موجود ہے، ہمیں اپنی جیت پر توجہ مرکوز رکھنی ہے اور دیکھنا ہے کہ نیوزی لینڈ کس طرح کھیل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہارتے ہیں تو آپ سب کی غلطی قرار دیتے ہیں۔ اس وکٹ پر ہمیں 180 رنز کرنے چاہیئے تھے۔
ذاتی کارکردگی پر توجہ
شاہین نے ذکر کیا کہ ان کا فوکس ہمیشہ اپنی کارکردگی پر رہتا ہے۔ وہ محنت کرنے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہے اور اگر وہ ڈراپ ہوتے ہیں تو وہ انتظار کرتے ہیں کہ موقع ملے تو اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، صرف خود کو ثابت کرنا ہے۔








