عمر اور سرجریز پر بیان بازی: فہد مصطفی کے طنزیہ جواب کے بعد عتیقہ اوڈھو کی وضاحت
فہد مصطفی اور عتیقہ اوڈھو کے بیانات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفی اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے عمر اور سرجریز سے متعلق حالیہ بیانات نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کہاں ہیں، بہن مریم ریاض وٹو نے بیان جاری کردیا
تنازع کی ابتدا
تفصیلات کے مطابق تنازع اس وقت سامنے آیا جب عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کم عمر بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کا نوٹس، ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب
اداکارہ کا مؤقف
اداکارہ نے کہا کہ بجائے اس کے کہ وہ کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خوب توجہ ملی اور صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے،عطا تارڑ
فہد مصطفی کا دلچسپ جواب
اس بیان کے جواب میں فہد مصطفی نے اپنے مشہور گیم شو کے دوران مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شاید عتیقہ اوڈھو خود ان کی ہیروئن بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر چند سرجریز کروا لی جائیں تو وہ ان کے ساتھ کام کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ فہد مصطفی کے اس تبصرے کو بعض صارفین نے محض مزاح قرار دیا، جبکہ کئی حلقوں نے اسے غیر ضروری سمجھا۔
عتیقہ اوڈھو کا ردعمل
بعد ازاں، عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی نے ان کے بیان کا جواب نرم انداز میں دیا، تاہم اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے۔








