شادیاں کرنے والے فاروق ستار کا مردوں کو دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ

فاروق ستار کی دوسری شادی پر رائے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی پہلی بیوی کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہا ہے تو میں اسے دوسری شادی کا مشورہ نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بٹھنڈہ میں طیارہ گرا تو عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی اپنے شاہینوں پر فخر ہوگا

رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت

حال ہی میں فاروق ستار نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی 2 شادیوں سے متعلق گفتگو کی اور ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے مردوں کو مشورہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال

شادیوں کے موضوع پر اظہار خیال

متعدد شادیوں کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 2 بیویاں رکھنا حوصلے کا کام ہے اور یہ حوصلہ صرف اُس شخص کے پاس ہو سکتا ہے جو ایم کیو ایم میں خدمات انجام دے رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، ہمیشہ شہری حدود کو نشانہ بناتی ہے: خواجہ آصف

مردوں کو مشورہ

انہوں نے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی پہلی بیوی کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہا ہے تو میں اسے دوسری شادی کا مشورہ نہیں دوں گا، البتہ اگر عمومی رائے پوچھی جائے تو میں کسی کو کوئی مشورہ نہیں دینا چاہوں گا کیونکہ یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا

ذاتی فیصلہ اور تجربہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا ہے کہ میری دوسری شادی میرا ذاتی فیصلہ تھا، نہ میں نے اس کی تائید کی اور نہ کسی کو اس کی ترغیب دی، اگر کوئی محبت میں مبتلا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ کسی بڑے مقصد کی تلاش کرے تاکہ دوسری شادی سے گریز کیا جا سکے۔

خاندان کی تفصیلات

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار 2 شادیاں کر چکے ہیں، ان کی ایک اہلیہ کراچی جبکہ دوسری اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

اس حوالے سے دورانِ پروگرام انہوں نے بتایا کہ شاہدہ ماہرِ ماحولیات ہیں اور اسلام آباد میں مقیم ہیں، جبکہ دوسری اہلیہ کراچی میں رہتی ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں اکثر اپنی اہلیاؤں سے کہتا رہتا ہوں کہ میرے پاس لاہور میں ایک اور شادی کا اختیار بھی موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...