چودھری شوگرملز کیس؛ نیب کا تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع
چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیشرفت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نوازشریف سے متعلق چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، اللہ ہماری امن کوششوں میں برکت ڈالے اور پاکستان کو سرخرو کرے، خواجہ آصف
احتساب عدالت میں سماعت
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت، نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کی تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے
درخواست کا مؤقف
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 4 فروری کے احکامات کی روشنی میں چودھری شوگر ملز سے متعلق تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کئے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
سماعت کے نتائج
احتساب عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ سماعت کے دوران مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے وکالت نامہ جمع کر دیا، عدالت نے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
کیس کی تفصیلات
واضح رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں مشکوک سرمایہ کاری اور شیئر ہولڈنگ میں خوردبرد کے الزامات کے تحت تفتیش کی جا رہی تھی۔








