ہنر مند اور غیر ہنرمند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی
پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کی یورپ برآمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان
مائیگریشن ڈائیلاگ کا انعقاد
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روم میں منعقد مائیگریشن ڈائیلاگ میں شرکت کی، جس میں اطالوی، ہسپانوی اور یونانی ہم منصب بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس افسر کی 22 سالہ بیٹی کی کنپٹی پر گولی لگی لاش برآمد
ملازمتوں کی مہیا کی گئی تعداد
محسن نقوی نے اٹلی کی جانب سے 10 ہزار 500 ملازمتیں مختص کیے جانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یورپی ممالک نقل مکانی کے خواہش مند افراد کے لیے ریگولر طریقوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ غیرقانونی آمد کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے لندن منتقل ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی۔
ملازمتوں کے مواقع کی یقین دہانی
یونان اور اسپین کے وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستانیوں کو ملازمتوں کے مواقع دیں گے۔
غیر قانونی آمد میں کمی
حکام نے اس بات کو سراہا کہ سمندر کے راستے پاکستانیوں کی غیر قانونی طور پر یورپ آمد میں کمی آئی ہے۔








