بجلی 1 روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس سے متعلق فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شارٹ سرکٹ کے مستقل سدباب کے لیے ہنگامی سیفٹی پلان طلب، گل پلازہ جیسے سانحہ سے بچنا چاہتے ہیں، عوام کا تحفظ ذمہ داری ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
درخواست کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی، جس میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی گزارش کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق جو بھی فیصلہ ہو گا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
فیول لاگت کی بریفنگ
جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت کے موقع پر نیپرا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت تخمینہ 10 روپے 39 پیسے تھی جبکہ جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔








