رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
پہلا مکمل چاند گرہن 2023
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا جو ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کی ہدایت کردی
چاند گرہن کا وقت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا جو شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آج سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوئی،ہر ریکارڈ مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنتاہے: مریم نواز
چاند گرہن کا اختتام
شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
بین الاقوامی مشاہدہ
یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات پر بھی دیکھا جا سکے گا۔








