افغان طالبان نے باجوڑ میں مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا
افغان طالبان کی اسلام دشمنی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی پر حملے کیے جارہے ہیں اور طالبان نے باجوڑ میں مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے میرا کیریئر برباد کر دیا: سابق فوٹوگرافر کے الزامات
باجوڑ میں مسجد پر حملہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بلا اشتعال جارحیت کرتے ہوئے باجوڑ میں مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، لڑکی کے ساتھ دکان کے اندر زیادتی کا کیس، ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی
پاک فوج کا مؤثر جواب
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سرحدی صورتحال
خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے، جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا جارہا ہے۔








