آج خطباتِ جمعہ ’’یوم عزم استحکام پاکستان‘‘ کے عنوان پر ہوں گے،علامہ طاہر محمود اشرفی
پاکستان علما ءکونسل کا اہم فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما ءکونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علماء کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ آج خطبات جمعہ ’’یوم عزم استحکام پاکستان‘‘ کے عنوان پر ہوں گے.
یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کے 4 سپاہیوں نے زینون گیس کے استعمال سے تیز ترین ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرکے ریکارڈ قائم کردیا
افغان قیادت کو پیغام
’’جیو نیوز‘‘ سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا تھا کہ آپ دشمن کے آلۂ کار نہ بنیں۔ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے.
پاکستان کا عزم
طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اب پاکستان کرے گا۔ پاکستان اب فیصلہ کر چکا ہے کہ ملک میں مزید خون نہیں بہنے دیں گے.








