ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے
بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ کے والد کا انتقال
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارتی ٹیم میں شامل ایک اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، بچے کی پیدائش پر والد کو بھی ایک ماہ کی چھٹی دینا لازم قرار
معلومات کی تفصیل
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رنکو سنگھ کے والد کھانچند سنگھ طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور نئی دہلی کے نواحی علاقے میں واقع ایک ہسپتال میں آج صبح انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فیض آباد انٹرچینج سے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 2 سرکاری ملازم بھی گرفتار
رنکو سنگھ کا ردعمل
مڈل آرڈر بلے باز رنکو سنگھ نے اپنے والد کے انتقال کے باعث عارضی طور پر اسکواڈ چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا
ویرات کوہلی کی تعزیت
سابق کپتان ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened by the news of Rinku’s father’s demise. My heartfelt prayers and thoughts are with you and your family during this difficult time. May you always find strength in his eternal blessings. Om Shanti. @rinkusingh235
— Virat Kohli (@imVkohli) February 27, 2026
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سیف اللہ ابڑو کے استعفے کے معاملے پر کھل کر بول پڑے
دیگر کرکٹرز کا اظہار افسوس
دیگر سابق کرکٹرز نے بھی رِنکو کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، ہربھجن سنگھ نے اسے خاندان کے لیے کڑا وقت قرار دیا۔
ٹیم میں واپسی
واضح رہے کہ رِنکو سنگھ سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کر چکے تھے، تاہم وہ چنئی میں کھیلے گئے اس میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنے تھے۔








