وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سیالکوٹ کے گاؤں وریو آمد، ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ سیالکوٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ کے گاؤں وریو پہنچ کر چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی کی چچی اور وزیر مملکت منصوبہ بندی ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تعزیت کا عمل
وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کو دلاسہ دیا۔
وزیر اعلیٰ کے خیالات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماں کے پرنور سایے سے محرومی سانحہ کے مترادف ہے۔ ماں کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں، نہ یہ کمی پوری کی جا سکتی ہے۔
حاضرین
اس دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ، وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔








