افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک، 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات کی تازہ ترین تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے لاہور کے شہری کی Haval گاڑی چُرا لی گئی، کیسے چکما دیا؟ جانیے اور محفوظ رہیے
آپریشن کی اپڈیٹس
اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 11 بجے تک کی اپڈیٹس کے مطابق آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر بیٹھا بوریت محسوس کر رہا تھا،لاہور کا پلا بڑھا کہاں لالہ موسیٰ جیسے قصبے میں وقت گزار سکتا تھا،بچے لاہور تھے، ان دنوں کابلی پلاؤ کا بہت رواج ہوا تھا۔
چیک پوسٹوں اور مسلح گاڑیوں کی تباہی
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا جبکہ افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔
فضائی کارروائی کے مقامات
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔








