پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
ایران کے سفر کے بارے میں ہدایت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 28 ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع
ایڈوائزری کی تفصیلات
دفتر خارجہ نے ایڈوائزری میں ایران میں مقیم افراد کو محتاط رہنے، نقل و حرکت محدود کرنے اور پاکستانی مشنز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ہنگامی رابطے کی معلومات
تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے نمبرز بھی جاری کردیے گئے ہیں اور ہنگامی صورتحال میں رابطے کی ہدایت کی گئی۔








