امریکہ اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، روس
روس کا بیان
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے انکار کیا، اس لیے امریکہ اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو گٹر کھلوانے کے لیے خود آنا پڑتا ہے، ترجمان سندھ حکومت
روسی وزارت خارجہ کا موقف
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل حملوں پر روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کو فوری سیاسی اور سفارتی مفاہمت پر لایا جائے۔ روس عالمی قوانین کے مطابق پرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہے۔ تنازع کا پرامن حل باہمی احترام اور متوازن مفاد پر مبنی ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے۔ عالمی نظام کی بین الاقوامی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مسلسل امریکی اقدامات باعث تشویش ہیں۔
ناروے کا ردعمل
دوسری جانب ناروے نے ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں سے بین الاقوامی قانون کو توڑا گیا، اسرائیلی حملے عالمی قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔








