وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے رابطہ، بحران کا پرامن اور مذاکراتی حل حاصل کرنے کے لیے فوری سفارتی رابطوں پر زور دیا
ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی بگڑتی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
حملوں کی مذمت
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ کیا اور بحران کے حل کے لئے سفارتکاری کی فوری بحالی پر زور دیا۔








