امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: ایرانی سرکاری میڈیا
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔
حملوں کی تفصیلات
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔
اس واقعہ کے بعد ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔
اعلام خبر شهادت رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران pic.twitter.com/5k68tVkbHN
— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) March 1, 2026
آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی کا پس منظر
آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، وہ آیت اللہ خمینی کےانتقال کے بعد ان کے جانشین بنے۔
حملوں میں دیگر نقصانات
ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اور نواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کردی۔ اس کے علاوہ آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہوگئیں۔
اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر 30 بم گرائےگئے۔ ٹھوس اطلاعات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔
حملوں کے بعد کی صورتحال
برطانوی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ خامنہ ای کی لاش ملی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر اب نہیں رہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، اور انہوں نے اشارہ دیا کہ مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
حملوں کے اثرات
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی شہید ہوئے ہیں۔








