ٹرمپ کا شہزادہ محمدبن سلمان سے ہنگامی رابطہ، سعودی حمایت کا اعادہ
ٹیلیفونک رابطہ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی، 42لاکھ سے زائد افراد متاثر
ایران کی خلاف ورزیاں
وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خلاف ورزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
شامی صدر کا رد عمل
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شامی صدر احمد الشرع سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے، احمد الشرع نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام سعودی عرب کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ خطے میں حالیہ پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطی میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








