خطے کے ممالک ہم پر نہیں امریکہ اور اسرائیل پر غصہ کریں، ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک ہم پر نہیں امریکہ اور اسرائیل پر غصہ کریں۔ یہ جنگ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز 2 کی منظوری، شہر میں کتنے سمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے؟ جانیے
امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت
الجزیرہ کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں اپنے تمام ہم منصبوں سے رابطے میں رہا ہوں اور انہیں اپنا مؤقف واضح کیا ہے، کچھ تو ناراض ہیں اور کچھ اس صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کا پیغام بھی آ گیا
دباؤ ڈالنے کی ضرورت
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک جنگ روکنے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالنے کے بجائے دوسری طرف پر دباؤ ڈالنا چاہیے، امید کرتا ہوں وہ یہ بات سمجھیں گے کہ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہماری غلطی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ؛ مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق
بات چیت اور مذاکرات کی پیشکش
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے ہم سے جو ہوسکا کر لیں گے، ایران ہر وقت بات چیت اور مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکہ کی طرح نہیں جس دے دوسری بار مذاکرات کے دوران حملہ کیا۔
نئے رہنما کی انتخابی عمل
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود سب کچھ معمول کے مطابق ہے، آئین میں طریقہ کار واضح ہے، ہم اس پر عمل کررہے ہیں، سپریم لیڈر کے انتخابات کیلئے ہم نے آئینی عمل شروع کردیا ہے، ایک یا دو دن میں ملک کے لیے نیا رہنما منتخب کر لیا جائے گا، عبور کونسل تشکیل دی گئی ہے جو معاملات کو سنبھالے گی۔








