جیو کی نشریات ہیک، پاک فوج کے خلاف پیغام نشر، انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں، ایم ڈی کی وضاحت
کراچی میں ہیکنگ کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیکرز نے نجی ٹی وی جیو نیوز کی نشریات ہیک کرکے پاک فوج کے مخالف بیان چلا دیا تاہم تھوڑی ہی دیر میں ہیکنگ کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نشریات کو بحال کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، علی ترین کے موقف پر لاہور قلندرز کے عاطف رانا کا ردعمل بھی آگیا
جیو نیوز کی جانب سے تصدیق
جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اظہر عباس نے ایکس پر وضاحتی بیان میں ہیکنگ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا "ہم اپنے ناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ "پاک سیٹ" پر ہے، اس کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا۔"
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پی آئی سی ٹو ہسپتال کا دورہ، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ، درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
ہیکنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست
انہوں نے واضح کیا کہ اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے، جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اظہر عباس کا ٹویٹ
ہم اپنے ناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں،،، کہ جیو نیوز ،،،جو پاکستان کے سیٹلائٹ ،،،پاک سیٹ پر ہے،،،،اس کو کسی جانب سے پچھلے چوبیس گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،،،اور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے،جیو نیوز…
— Azhar Abbas (@AzharAbbas3) March 1, 2026








