متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے 3 افراد جاں بحق، 58 زخمی
ابو ظہبی میں ایرانی حملے
متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ جن میں پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ 58 افراد معمولی زخمی ہوئے جن میں اماراتی اور دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ، بوٹی مافیا کا ایک اور نیٹ ورک پکڑ لیا
دفاعی اقدامات
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 165 بیلسٹک میزائلوں، دو کروز میزائلوں اور 541 ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کیا۔ جن میں سے 311 ڈرونز کو ناکارہ بنایا جبکہ 21 شہری علاقوں تک پہنچے۔ 8 میزائل سمندر میں گرے اور دو کروز میزائل تباہ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ ہوم میں طالب علم ریان جواد کی کاوشوں سے زارا ڈیوڈ کی کتاب کی رونمائی اور پینٹنگز کی نمائش
ریاستی وزیر کا بیان
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملے غیر قانونی اور بلاجواز ہیں، ہم اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن امید ہے اس کی نوبت نہیں آئے گی۔
ایران کے ساتھ تعلقات
سی این این سے گفتگو میں متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے کہا کہ ہم پر میزائل برستے رہے تو ہم بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے، بال اب ایران کے کورٹ میں ہے، وہ فیصلہ کرے پڑوسیوں کے ساتھ کیا کرنا ہے، ایران کے پڑوسی اس کیلئے ہمیشہ نہایت منصف مزاج اور اچھے رہے ہیں۔








