ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا، ایرانی آرمی چیف
ایرانی آرمی چیف کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی:وزیر اعظم
دفاع وطن کے عزم کا اظہار
اپنے ایک بیان میں جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، اپنی پوری طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔
حکمت عملی اور منصوبہ بندی
انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے اور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں، ڈرون، فضائی دفاع اور نیوی بھرپور کوآرڈینیشن سے کام کر رہی ہیں۔








