سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام
حملے کی تفصیلات
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
حملے کی نوعیت
وزارتِ دفاع کے مطابق امریکی سفارت خانہ پر دو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا جبکہ ڈرون طیاروں کے تباہ شدہ ملبے سے سفارت خانے کی عمارت کو معمولی نوعیت کا نقصان پہنچا ہے۔








