پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 2 درجے بہتری، 12ویں پوزیشن پر پہنچ گئی
پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوگئی ہے۔ پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں اب بارہویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں “عید الاتحاد” منایا گیا
ورلڈکپ کوالیفائر میں کامیابیاں
مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد دوہزار تینتیس تھی، چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو دوہزار دو سو سینتیس کردیا ہے، جس کی بناء پر پاکستان کی اب درجہ بندی چودہ سے بارہ ہوگئی ہے۔
سیمی فائنل میں پیش قدمی
پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکا ہے، تاہم گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا۔








