سکردو میں تمام تعلیمی ادارے مزید 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
سکردو میں تعلیمی اداروں کی بندش
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکردو میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم
امن عامہ کے خدشات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ضلعی انتظامیہ سکردو کا کہنا ہے کہ امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید 2 دن بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی
خیبر میں سرکاری سکولوں کی بندش
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ خیبر نے بھی تحصیل لنڈی کوتل کے سرحدی علاقوں میں سرکاری سکول غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، یہ فیصلہ طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے متعلق لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بڑے سیاسی گھرانے کی کسی شخصیت کے کرپٹو میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کی افواہ پر مرزا شہزاد اکبر کا ردعمل بھی آگیا
شمالی وزیرستان میں سکول بند
پاک، افغان سرحد پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں بھی تمام سکولز بند کر دیئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ طلبہ اور سکول عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش
نگران وزیر اعلیٰ کا اجلاس
دوسری جانب، نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت سپیشل اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔
امن و امان کی صورتحال
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ امن و امان کے قیام اور سرکاری تنصیبات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔








