سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے: سری لنکن وزیرِ خارجہ
ایرانی بحری جہاز کا ڈوبنا
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیراتھ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان صورتحال: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
ریسکیو آپریشن کی معلومات
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ بھیج دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا زور، لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
زخمی افراد کی تعداد
انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز "آئرس ڈینا" سے 30 زخمی سیلرز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے سائبر حملوں کے توڑ کیلئے اینٹی وائرس تیارکرلیا
حکام کی معلومات
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ خارجہ کے مطابق 180 افراد پر مشتمل ایرانی بحری جہاز آج علی الصبح ڈوبنا شروع ہوا۔
سری لنکن فضائیہ کا تعاون
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔








