ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرانے کی کوشش کی، خطے میں مزید امریکی فوجی بھیج رہے ہیں، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر دفاع جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں مزید امریکی فوجی بھیج رہے ہیں اور ہم ایران میں اپنی جنگ جیت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریاﺅں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری
ایرانی جنگی جہاز کا نقصان
اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی حملے میں ایرانی جنگی جہاز سری لنکا کے قریب ڈوب گیا۔ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرانے کی کوشش کی۔
ایران کے خلاف کارروائیاں
ہم ایران پر بھرپور وار کر رہے ہیں اور وہ گرنے کے قریب ہے۔ ایران کے جانب سے ڈرون اور میزائل فائر کرنے میں کمی آئی ہے۔








