چین نے ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کردیا
چین کا مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی بھیجنے کا اعلان
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی
چینی وزیر خارجہ کی سعودی عرب اور اماراتی ہم منصبوں سے گفتگو
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
چین کا سعودی مؤقف کی حمایت
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا، اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے کے سعودی مؤقف کو سراہتے ہیں۔ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے، توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے نہیں کرنے چاہئیں، جہاز رانی کے لیے بحری راستے محفوظ ہونے چاہئیں۔








