ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
انشاءاللہ اب حالات میں تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو بڑی تیزی سے بہتری ملے گی اور جو رکاوٹیں ہیں وہ اب دور ہونا شروع ہوں گی آج اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور، اہم فاسٹ بولرز کی واپسی متوقع
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے مسائل نہ پیدا کردے۔ اس لئے بے حد محتاط انداز سے چلنا ہے کسی بھی قسم کے لالچ میں نہیں آنا۔ ہو سکے تو آج کا کام کل پر ٹال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ان تمام امور میں دوبارہ محنت کرنی ہوگی جن میں آپ مسلسل ناکام آتے رہے ہیں اور اس بار کی گئی کوشش آپ کو بہترین رزلٹ دے گی۔ آج اس کی اطلاع مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دائر
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات انشاءاللہ آج آپ کے حق میں ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ خوبصورت انداز سے ہو جائے گا اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 میں مخالفین کے تمام اقدامات کے باوجود عوام ساری عمران خان کے ساتھ ہے، حماد اظہر
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کس طرف جا رہے ہیں، غور تو کریں، سب غلط ہو رہا ہے استخارے کے بغیر نہ چلیں تو بہتر ہے۔ آپ کی پوزیشن آج کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے، صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب حالات کا اندازہ ہو گیا ہے۔ آپ کسی طرف بھی قدم اٹھائیں تو بہتر محتاط انداز سے سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ اس وقت رسک لینا گلے پڑ جائے گا، یہ خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنے لگی، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو آپ کے خلاف کافی دنوں سے تھے۔ وہ اب حق میں ہونا شروع ہو جائیں گے اور آج انشاءاللہ وہ خبر بھی ملے گی جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا آپ کو۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی ایسے مسئلے میں مت آئیں جس میں آپ کی پوزیشن کمزور ہے اور کسی بھی دوسرے کے معاملات سے دور رہنے کی کوشش کریں ورنہ بلا آپ کے گلے پڑ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین پر ایک ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کر چکی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمن
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں درد سر بن چکے ہیں اور آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں۔ ورنہ اس بار ان کا ردعمل بڑا ہی شدید ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سمہ سٹہ ایک بڑا جنکشن تھا، یہاں تقریباً تمام گاڑیاں ٹھہرا کرتی تھیں، اسے ہندوستان کے اندر جانے والی دوسری مرکزی لائن بھی کہا جاتا تھا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج شام تک ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا جو لوگ کافی دنوں سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے وہ آج ریلیف حاصل کرنے میں انشاءاللہ کامیاب ہو سکیں گے فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور کو قابو کرنے والے احمد الاحمد ’ہیرو‘ قرار
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن لگ رہا تھا وہاں سے اب یہ غیبی انداز سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے آج خوشخبری مل سکے گی۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مدد کرکے حیران کر دے گا اور آج کام ہو سکتا ہے جو کل تک بڑا ہی مشکل لگ رہا تھا۔ آج کا دن بہت ہی شاندار ثابت ہوگا。








