سینیٹ نے نیب ترمیمی بل منظور کرلیا
نیب ترمیمی بل کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے نیب ترمیمی بل منظور کر لیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان، ان کی بہنوں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر دہشتگردی کا مقدمہ
سینیٹر عبدالقادر کا پیش کردہ بل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر عبدالقادر نے نیب ترمیمی بل سینیٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی بل فوری طور پر منظور کیا جائے۔ بل کے متن کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے، اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد بھی وہ کام کرتے رہیں گے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا اعتراض
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھایا کہ یہ بل ایوان میں کیسے پیش کیا جا سکتا ہے، کیونکہ نہ یہ بل ایجنڈا پر ہے اور نہ ہی ضمنی ایجنڈا کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کرنے کی تحریک پر ایوان سے ووٹنگ کرا لی۔








