ایران جنگ، سپین سے متعلق دعویٰ، امریکہ کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا
ایران کے خلاف سپین کا امریکہ کے ساتھ تعاون سے انکار
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف سپین نے امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا اور اب وائیٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے دعویٰ کیا کہ انہوں (سپین) نے کل ٹرمپ کا واضح پیغام سنا، وہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون پر متفق ہیں تاہم سپین کی حکومت نے ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ "فوجی تعاون" کے دعوے کی تردید کردی اور واضح کیا کہ "سپین کی طرف سے جنگ کے لیے ناں ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا:عظمیٰ بخاری
کیرولین لیویٹ کا بیان
تفصیل کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ آپ کا سوال شاید سپین سے متعلق ہے، میرا خیال ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز صدر کا پیغام بڑا واضح طور پر سن لیا، اور میرے خیال میں گزشتہ کئی گھنٹے وہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون پر تیار ہیں، صدر مملکت چاہتے ہیں کہ تمام یورپی اتحادی امریکی افواج کے ساتھ تعاون کریں، یہ لمبا مشن صرف امریکہ کے لیے نہیں بلکہ یورپ کے لیے بھی ہے۔
???????????????? Press Sec. Leavitt on Spain:
"I think they heard Trump’s message yesterday loud and clear.
They have agreed to cooperate with the U.S. military.
The U.S. military is coordinating with their counterparts in Spain." pic.twitter.com/lAWWr2PRzt https://t.co/rwY9r7Uncz
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) March 4, 2026
سپین کی حکومت کا انکار
ادھر سپین کی حکومت نے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ "فوجی تعاون" کرے گا۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی روابط سے متعلق دھمکی بھی دے چکے ہیں لیکن سپین نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی مخالفت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایران پر امریکی-اسرائیل کے حملے کو "غیر منصفانہ" اور "خطرناک" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی، بدھ کے روز ایک ٹیلی ویژن ملک گیر خطاب میں کہا کہ سپین کا موقف واضح ہے کہ "جنگ نہیں"۔
???? BREAKING:
???????????????? Spain’s government denies White House claims that it will “cooperate militarily” with the United States.
Spain says NO to War.
Source: El País https://t.co/10CvanvkiR pic.twitter.com/Ke8J3A0WpS
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) March 4, 2026








