پاکستانی فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے اپنے خلاف چلنے والی بےبنیاد خبر پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
سلمان مرزا کی مذمت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر سلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک خبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے "سستی صحافت" قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشت گردوں کا تاجکستان میں حملہ
جھوٹی خبر کی تردید
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں سلمان مرزا نے کہا کہ میڈیا پر ایک جھوٹی خبر چل رہی ہے جس کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس کو غیر تصدیق شدہ خبریں نشر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بیرون ممالک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی حمایت
سلمان مرزا نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس بے بنیاد اور جھوٹی خبر کی تردید کر چکا ہے۔ انہوں نے صحافی شاہد ہاشمی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی غلیظ رپورٹنگ پر پابندی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے طرز سیاست سے لگتا ہے عمران خان کی رہائی کی بجائے وہ اپنی حکومت کا تیاپانچاکروا لیں گے،سلمان غنی
حکومت سے مطالبہ
انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
جھوٹی خبر کی تفصیلات
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی تھی جس کے مطابق سری لنکا کے میچ سے پہلے ایک کھلاڑی نے ہوٹل میں سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے.








