آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، ایرانی فضاؤں اور سمندر پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں؛ امریکی وزیر جنگ
ایران میں جاری امریکی آپریشن
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، ایرانی فضاؤں اور سمندر پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ سینٹکام نے بتا دیا
غلط فہمیاں اور فوجی طاقت
امریکی وزیر جنگ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو امریکی فوجی طاقت سے متعلق غلط فہمی تھی۔ ایران توقع کر رہا تھا کہ ہم جنگ میں آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید کارروائی کے لیے ہمارے پاس اسلحے کا وسیع ذخیرہ ہے۔ ایران کے مطابق ہم جنگ میں پھنس چکے، یہ اس کی خواہش ہو سکتی ہے۔ ایران سے جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں۔
فوجی اہداف کی وضاحت
امریکی وزیر جنگ نے ایران میں اہداف سے متعلق واضح بیان دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں فوجی اہداف کو مزید وسعت نہیں دے رہا۔








