تعلیمی اداروں کے بند ہونے یا کلاسز آن لائن منتقلی کی خبریں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے افواہوں کی تردید کردی
وزیر تعلیم پنجاب کی وضاحت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی امور کی آن لائن منتقلی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران کی رہائی کے لیے تحریک: غیر حاضر اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
تعلیمی اداروں کی صورتحال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کے بند ہونے یا کلاسز آن لائن منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
رانا سکندر حیات کا ٹوئٹ
Schools Are open as per schedule.
No closure & No Online Classes— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) March 6, 2026








