ایران کا بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کا اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کا دعویٰ
مناما (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری ملازمین کو ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی
کویت میں دھماکہ اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ
جنگ کے مطابق کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ کویت کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے کے بعد علاقہ جنگی سائرن سے گونج اٹھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کردیا
اردن کا ایرانی ڈرونز گرانے کا اعلان
دوسری جانب اردن نے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دبئی میں شہریوں کو فون پر میزائل خطرے کے الرٹ موصول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گفتگو خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے پہلے منظر عام پر آئی
فجیرہ میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد آگ
اماراتی ریاست فجیرہ کے پیٹرولیم صنعتی زون میں 3 مارچ کو ایرانی ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ تین دن بعد بجھالی گئی۔ اماراتی حکام نے ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے پر غور شروع کر دیا۔
سعودی عرب کی دفاعی کارروائیاں
سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض کے مشرق میں 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنی فضائی، بحری اور علاقائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔








