مریم نواز صرف تختیاں نہیں لگاتیں کام بھی کر کے دکھاتی ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز صرف تختیاں نہیں لگاتیں، بلکہ کام بھی کر کے دکھاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: کھیل کے آغاز پر ہی بابراعظم پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی 105 رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں
پریس کانفرنس کی تفصیلات
لاہور میں صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے پریس کانفرنس کی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے 600 مہمانوں کو کھانا کھلاؤ ورنہ شادی کینسل
عوامی سہولیات کا ذکر
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سہولت بازار عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، 70 فیصد سے زیادہ راشن کارڈ بازاروں میں استعمال کیے گئے۔ پنجاب کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مریم نواز کوشاں ہیں، 2 ہزار 265 کلو میٹر کی سیوریج لائن پورے پنجاب میں بچھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کے لیے خوشخبری، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ
نئے منصوبے اور اقدامات
پنجاب میں 130 نئے ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔
ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی ضرورت
وزیرِ اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے جائیں گے، دیہات میں تالاب اور جوہڑوں کی صفائی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگیں گے۔








