خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ
زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا میں محسوس کیے گئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات، شانگلہ اور بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیووس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات
زلزلے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیربالا، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا
شدت اور مرکز کی معلومات
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 216 کلومیٹر تھی۔
علاقے میں لوگوں کی صورتحال
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








