پاسداران انقلاب کے مطابق ہمارے پاس موجودہ رفتار سے کم از کم چھ ماہ تک جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت ہے
ایران کی مسلح افواج کی جنگی صلاحیت
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ’ایران کی مسلح افواج آپریشن کی موجودہ رفتار سے کم از کم چھ ماہ کی شدید جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ گڈاپ دنبہ گوٹھ میں گاڑی کی سکوٹی کو ٹکر، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی
امریکی اور اسرائیلی اہداف کی نشاندہی
‘ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا کہ ’امریکی اور اسرائیلی اڈوں اور تنصیبات میں 200 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے تقریباً 60 فیصد علاقے میں امریکی اڈوں کے خلاف اور 40 فیصد اسرائیلی اہداف کے خلاف استعمال ہوئے‘۔
میزائلوں کا استعمال اور مستقبل کے منصوبے
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’اب تک آپریشنز میں استعمال ہونے والے میزائل زیادہ تر پہلی اور دوسری جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں اور اگلے مراحل میں زیادہ جدید اور کم استعمال کیے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے نئے طرز کے حملے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے۔‘








