خیبرپختونخوا کے 5علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 فتنے الخوارج ہلاک
سکیورٹی کارروائیاں اور ہلاکتیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے 5 علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 فتنہ الخوارج ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
کارروائیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں بنوں، باجوڑ اور ڈی آئی خان میں کی گئیں۔ باجوڑ میں کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل ہو گئے، جبکہ بنوں اور ڈی آئی خان میں 3 خوارج مارے گئے، اور خیبر اور جنوبی وزیرستان میں 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
دہشتگردی کی روک تھام
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز افغانستان سرحد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحرک ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔








