جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے یہ انکی رخصت کا وقت ہے، خالد مقبول صدیقی
خطاب کی تفصیلات
حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے، یہ ان کی رخصت کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہاپسندی کی روک تھام کا عالمی دن، محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی تقریب، سماجی یکجہتی کے فروغ پر زور
اتحاد کی اہمیت
حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اتحاد رکھ کر ہر پڑوسی رشتہ دار کا خیال رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے مانیٹرنگ جاری، ٹیموں کو فیلڈ میں رہنے کا حکم
سیکیورٹی صورتحال
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالت جنگ میں ہیں، جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشتگردی لے کر آئے۔
دہشت گردی کے خلاف موقف
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے۔







