اگر مملکت یا اس کی توانائی کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا، سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملےکی دھمکی دیدی۔
سعودی عرب کی نئی دھمکی
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملے کی دھمکی دی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ تہران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کا حامی ہے۔ تاہم، اگر مملکت یا اس کے توانائی کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی آمد سے قبل بڑا انکشاف، پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی
امریکی افواج کے لیے ممکنہ اقدامات
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خلیجی ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے امریکہ کو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی، تاہم اگر حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیاء کی قیادت اور خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا: صدر مملکت آصف علی زرداری
ایران کا مؤقف
ایران کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی اہداف اور مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع ہونے والے حملوں کے بعد سے سعودی عرب اپنے سفیر کے ذریعے تہران سے مسلسل رابطے میں ہے۔
رد عمل کی عدم موجودگی
دوسری جانب سعودی عرب اور ایران کا برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔








