وہ کرید کرید کر باتیں پوچھتے رہے اور میں حکم کی تعمیل کرتا رہا، قہقہہ لگایا اور کہنے لگے، شہزادوں کی طرح رہتے ہو اور ”Good“رپورٹ کے طالب ہو
مصنف کا تعارف
مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط: 80
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد جہنم واصل، دہشتگردوں کا تعلق کس ملک سے تھا، لاشیں کیسے اور کب اٹھائی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
واقعے کی تمہید
یہ ساری تمہید اس لیے باندھی گئی ہے کہ یہ ایک اندوہناک واقعہ کا پیش خیمہ تھا۔ ہوا یوں کہ یہ میری "آفیسرشپ" کا پہلا سال چل رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس، آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
محکمانہ کارکردگی کا جائزہ
سال کے اختتام کے کچھ ماہ بعد ایک لیٹر "سیکرٹری ایریگیشن پنجاب" کی طرف سے مجھے موصول ہوا جس میں میری محکمانہ کارکردگی پر قدغن لگائی گئی تھی۔ جس میں سے ایک فقرہ اب بھی یاد ہے جو یوں تھا۔
"You are not zealous and observant"
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی افواہوں پر حکومت پنجاب کی وضاحت آگئی۔
دوستانہ مشورے
سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ دوستوں سے مشورہ کیا۔ سب نے N.U. Khan سے رابطے کا کہا کیونکہ وہ ایک سینئر آفیسر تھے۔ انہوں نے خوب ڈرایا کہ اگر دوسری سالانہ رپورٹ بھی خراب ہوگئی تو نوکری گئی۔ وہ کرید کرید کر مجھ سے مختلف باتیں پوچھتے رہے اور میں اُن کے حکم کی تعمیل کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے امریکہ پر الزام لگانے سے پہلے امریکی سفیر سے رابطہ کیا، سابق سی آئی اے
حسن شاہد زیدی کی ملاقات
بات جب موروثی پور ریسٹ ہاؤس میں حسن شاہد زیدی کی آمد کی ہوئی اور فوراً روانگی کا پتہ چلا تو وہ رک گئے اور دائیں بائیں آگے پیچھے کی سب تفصیل پوچھنے لگے۔ جب میں ختم کرچکا تو انہوں نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور کہنے لگے لو جی بات بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیٹے نے گھریلو تنازع پر والدین کو قتل کر دیا
زیدی صاحب کی مہربانی
میرے استفسار پر کہنے لگے۔ بھلے لوگ شہزادوں کی طرح رہتے ہو اور حسن شاہد زیدی سے ایک "Good" رپورٹ کے طالب ہو۔ وہ آگے بتاتے گئے…… لاہور کے خالص شہری لڑکے جن کے پاس دو دو تین تین بہترین سلے سلائے گرم سوٹ ہیں کبھی پہن کر دفتر نہیں آتے۔ شام کو دفتر سے گھر جا کر نہا دھو کر سوٹ پہن کر انار کلی اور مال روڈ پر چہل قدمی کرتے ہیں …… مجھے آگے سننے کی تاب نہ تھی……
یہ بھی پڑھیں: انگریزوں کی طرف سے ورثے میں دی گئی پٹریوں، پلوں اور سگنل کے نظام کو ہم بہتر نہیں کر سکے،درجنوں کے حساب سے برانچ لائنیں بندہو چکی ہیں
غلطی کا اعتراف
میں نے اپنا ہاتھ بلند کرتے ہوئے پوچھا اس کا کوئی حل…… کہنے لگے زیدی صاحب کچھ بھی ہو ایک بھلے آدمی ہیں۔ اگر کوئی اُن کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرلے اور آئندہ کے لیے محتاط رہے تو درگزر کرنے والے ہیں۔ چنانچہ یہی راستہ اختیار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیگر پٹرولیم مصنوعات کے برعکس جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 83 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا
زیدی صاحب سے ملاقات کا نتیجہ
میں وہ لیٹر تھامے زیدی صاحب کے دفتر میں چلا گیا۔ سلام دعا کے بعد بیٹھ گیا اور بتایا کہ یہ لیٹر سیکرٹری ایریگیشن کی طرف سے آیا ہے۔ مناسب الفاظ ٹٹولتے ٹٹولتے میں نے اُن کے گوش گزار کردیا کہ نئی نئی شادی ہونے کی وجہ سے بعض دفعہ آدمی بیوی پر دھاک بٹھانے کے لیے شو بازی کر جاتا ہے ورنہ آپ دیکھیں گے کہ ہم تو دیہات کے رہنے والے نہایت سادہ اور امن پسند لوگ ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ آئندہ آپ کو کوئی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موت سے قبل صفائی: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کی مدد کرنے کا سویڈش طریقہ
ملاقات کے اثرات
انہوں نے سگریٹ (قینچی برانڈ) کا ایک زور دار کش لگایا اور کہنے لگے۔ "کوئی بات نہیں سروس میں کبھی ایسا بھی ہوجاتا ہے" اس اختتامی فقرے سے میری ڈھارس بندھ گئی اور میں اجازت لے کر باہر آگیا۔ اور پھر اگلے سال ایسا "محبت نامہ" سیکرٹری ایریگیشن کی طرف سے موصول نہ ہوا اور جان چھوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے گندم سکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں
سروے کی تکمیل
سمندری روڈ پر واقع "موروثی پور" ریسٹ ہاؤس سے گرد و نواح کا علاقہ سروے کرنے کے بعد آگے بڑھے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شروع کر کے شور کوٹ تک کا علاقہ ہماری دسترس میں تھا۔ یہ سویل سروے کوئی ایک سال میں مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان، پاکستان کے 4 نام شامل
خاندان کی ملاقات
اُن دنوں "شور کوٹ ائیر بیس" پر میرے چچا زاد بھائی "عبد الخالق" بھی تعینات تھے۔ اُن کے ہاں اکثر آنا جانا لگا رہتا۔ وہاں اُن کی بیگم "رشیداں" کے پکے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اُن دنوں میری بیگم بھی فیلڈ میں میرے ساتھ ہی ہوتی تھی اور ہم نئی نئی شادی کی رنگینوں سے رنگے پھُولے نہ سماتے تھے۔
نوٹ
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








