ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کی 102 پروازیں منسوخ
پروازوں کی منسوخی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کی 102پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لگنے جا رہا ہے سب سے بڑا کار میلہ!
کراچی ایئرپورٹ کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 44پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض سے ڈیل اور صدر کے استعفے کی خبریں جعلی ہیں : سید طلعت حسین
اسلام آباد ایئرپورٹ کے متاثرہ پروازیں
اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابوضہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ کی 8پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے: سلمان اکرم راجہ
لاہور ایئرپورٹ کی پروازیں
اسی طرح لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 18پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لئے پی ٹی آئی اور عمران خان کا کندھا استعمال کر رہے ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
پشاور ایئرپورٹ کی منسوخ پروازیں
پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر اور ابوظہبی کی 16فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر میں سنار کی دکان میں بڑی چوری، آدھا کلو سے زائد سونا غائب
ملتان ایئرپورٹ کی صورتحال
ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، بحرین، دوحہ اور کویت کی 10پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے نے سری لنکا کو ۹ وکٹوں سے شکست دے دی
فیصل آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی
فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ ، جدہ جانیوالی 2پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔
فضائی حدود کی بندش
یادرہے کہ 26فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت اور ایران کی فضائی حدود بند ہے۔








