عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل کی قیمت میں 23 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل کی قیمتیں
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 14 فیصد اضافے سے 104.4 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی بیرل قیمت 107.6 ڈالر ہو گئی۔








