پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی نیلامی کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویلڈن سپیشل ہیروز ویلڈن
نیلامی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی معاہدے پر تاریخی گانا۔۔۔
بولی کا عمل
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا گراؤنڈ 60 منٹ کے لیے ہوگا جبکہ بولی کے لیے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 11 اگست کا دن، قائداعظم نے واضح کہا تھا’’آپ آزاد ہیں، اپنی مساجد میں یا کسی اور عبادت گاہ میں جانے کیلیے، ریاست کا اس سے کوئی سروکار نہیں‘‘
حکومتی اقدامات
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے حکومتی کوششیں آج کامیاب ہوئیں اور حکومت نے اس کے لیے مکمل ایکوسسٹم تیار کیا ہے۔
مستقبل کی ٹیکنالوجی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان بلاک چین اور اے آئی جیسی نئی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ سپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔








