اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق فروری 26 میں ترسیلات زر ماہانہ 5 فیصد کم اور سالانہ 5 فیصد بڑھیں، فروری 2026 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات وطن بھیجی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘‘ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنر ل پاکپور کا بیان
پچھلے اعداد و شمار کی موازنہ
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں ترسیلات زر 3 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی شادی ہوگی یا نہیں؟ نیتن یاہو نے اہم بیان جاری کر دیا
مختلف ممالک سے ترسیلات
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2026 میں سب سے زیادہ 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ترسیلات یو اے ای سے موصول ہوئیں، فروری 2026 میں سعودی عرب سے 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔ برطانیہ سے 53.20 کروڑ ڈالر، امریکا سے 31.90 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئیں۔
مالی سال کی صورت حال
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر 26 ارب 49 کروڑ ڈالر رہیں۔








