امریکا و اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوششیں ہیں: ایران
ایران کی وزارت خارجہ کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) کے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوشش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہم ممالک کے صدور پاکستان کا دورہ کریں گے
حملوں کی مذمت
چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران حملے، امریکا کی مذاکرات کو لے کر غیر سنجیدگی ظاہر کرتے ہیں۔ ایرانی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے سے زہریلا دھواں پھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: انمول بلوچ کے ساڑھی میں بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں
غنڈہ گردی کی مثال
انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حملے منظم غنڈہ گردی کی مثال ہیں۔ امریکا اور اسرائیل صرف ایران نہیں بلکہ عالمی توانائی کے شعبے پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید قریب آتے ہی لاہور سے پردیسیوں کی واپسی میں تیزی، بس اڈوں پر شدید رش
ایران کی خودمختاری کا دفاع
ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ امریکا کو عالمی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ایران خطے کے عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران کے خلاف عرب ممالک کی سرزمین استعمال ہونا افسوسناک ہے۔
ایران کا موقف
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران صرف امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرے گا۔








