ایران کا اسرائیل پر حملوں کی 37 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان
ایران کی پاسداران انقلاب کا نیا آپریشن
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حیائی کرنے والا شخص گرفتار
حملوں کی تفصیلات
پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس آپریشن کی 37 ویں لہر کے دوران تقریباً تین گھنٹے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انیق ناجی نے ولاگنگ سے دوری کی وجہ خود ہی بتا دی ، پنجاب حکومت پر تنقید
نشانہ بننے والے مقامات
بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں عراق کے شہر اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق جنوبی تل ابیب میں واقع سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا جبکہ مقبوضہ بندرگاہ حیفہ پر بھی میزائل داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار گاڑی نے بچوں کو سکول لیجانے والی موٹرسائیکل کو روند ڈالا، 6 سالہ بچی جاں بحق، 2 زخمی
استعمال کردہ میزائل
بیان کے مطابق ان حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر نامی میزائل استعمال کیے گئے جن میں متعدد وارہیڈز نصب تھے، جبکہ قدر میزائل کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن بتایا گیا ہے۔
آپریشن کا پس منظر
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 گزشتہ ماہ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کیں۔








