کفایت شعاری مہم: اراکین قومی اسمبلی کے پروٹو کول کی تمام گاڑیاں گراؤنڈ، سپیکر اور ڈیپٹی سپیکر نے سرکاری پٹرول لینا بند کر دیا
کفایت شعاری مہم کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کفایت شعاری مہم کے تحت پروٹوکول نفری واپس کر دی، جبکہ سرکاری ڈرائیورز کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دفتر میں خود کو گولی مار لی،تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل
پروٹوکول گاڑیوں کی گراؤنڈنگ
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین قومی اسمبلی کے پروٹوکول کی تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے سرکاری پیٹرول لینا بند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی
اوور ٹائم کی معطلی
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام اسمبلی سٹاف کا اوور ٹائم عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گاؤں سے چینی لیبارٹری تک: ایک محقق کی گھروں کو اے آئی ٹیکنالوجی سے روشن کرنے کی جستجو
حکومتی فیصلے اور توانائی بحران
واضح رہے کہ چند روز قبل توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اہم فیصلوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومتی فیصلوں کے تحت دفاتر ہفتے میں 4دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری اور نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، سکولوں میں 2 ہفتے کی چھٹیاں دے کر آن لائن کلاسز کرائی جائیں گی۔
تیل کی بچت کی حکمت عملی
تیل کی بچت کے لیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کو 2 ماہ کے لیے بند کیا جائے گا اور سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنے والے تیل میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔








