سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم اور سیالکوٹ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کرکٹ ٹرائلز، ہزاروں نوجوانوں کی شاندار شرکت
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی کے بعد 5,176 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت
پاکستان میں سونے کی قیمتیں
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2,900 روپے کی کمی سے 5,40,362 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2,486 روپے گھٹ کر 4,63,273 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتیں
فی تولہ چاندی کی قیمت 179 روپے کی کمی کے ساتھ 9,175 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 153 روپے کی کمی سے 7,866 روپے کی سطح پر آگئی۔








