خراب کارکردگی پر ڈسکوز کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم، بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار جاری

نیا ضابطہ کار جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی کے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے نیا ضابطہ کار جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار عشرت عباس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

خراب کارکردگی پر کارروائی

اسلام آباد پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے خراب کارکردگی پر ڈسکوز کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار

پرفارمنس انڈیکیشن

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ہر ماہ خراب اور بہترین کارکردگی والے سب ڈویژنز کی نشاندہی ہوگی۔ 118 سمارٹ کال سینٹر صارفین کے لیے ون ونڈو سروس قرار دے دیا گیا ہے۔ 5 ماہ میں 118 پر 20 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں، اور 118 پر موصول 96 فیصد سے زائد کالز کامیابی سے ہینڈل کی گئیں۔ بجلی کے صارفین کی 24 لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، جن میں 99.49 فیصد بجلی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مار پیٹ سے کبھی کسی کو ہدایت ملی ہے نہ ہی درست راستہ، مولانا طارق جمیل

شکایات کا تجزیہ

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لیسکو میں سب سے زیادہ 10 لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، جبکہ میپکو میں 6 لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ فیسکو اور گیپکو کی کارکردگی بھی 99 فیصد سے زائد رہی۔ وفاقی وزیر نے ڈسکوز کو 118 سروس عوام میں متعارف کرانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، مشرف زیدی

وزیر کا نوٹس

وفاقی وزیر اویس لغاری نے پیسکو، سیپکو، حیسکو اور کیسکو کے کم شکایات کے اندراج پر نوٹس جاری کیا۔ پانچ کمپنیوں کو 118 سروس صارفین میں متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی۔

کسٹمر سروس ڈائریکٹرز کی ذمہ داری

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ تمام ڈسکوز کے کسٹمر سروس ڈائریکٹرز ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...